آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور فوری طور پر زخمیوں کو ایف سی اسپتال شاکس منتقل کر کے مفت طبی امداد فراہم کی۔یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ خوارج اب اُن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کو مسترد کر چکے ہیں۔ لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف علاقے کا امن تباہ کرنا ہے
اسکے ساتھ ساتھ آگ لگانے کے لئے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا اکاؤنٹ جیسا کے بابا بنارس اور عمران ریاض خان نے جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں (نیچے ثبوت حاضر ہے) جو اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستان میں بد امنی کی ہر کاروائی کے پیچھے بھارت اور اسکے کرائے پر لئے گئے عمران ریاض جیسے جھوٹ بولنے والے ہی شامل ہیں
اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کے اب پی ٹی آئی نے بھی خیبر میں ایک احتجاج کی کال دے دی ہے- بجائے اس کے کہ یہ لوگ اپنی ذمہ داری قبول کریں ، پی ٹی آئی نے سیاسی گیم شروع کر دی ہے ۔سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ، خدمت اور فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، اور خوارج کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہیں۔
وادی تیراہ کے علاقے باغ میں حالیہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے میں کمانڈنٹ تیراہ ملیشیا، سول و عسکری حکام، اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق، جرگے میں واقعے کی سنگینی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ حکام نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ متاثرین کو فوری ریلیف، شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔جرگے میں وادی میں پائیدار امن کے قیام، مقامی آبادی اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی تجاویز پر غور کیا گیا۔حکام نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کو باہمی تعاون سے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نےایف سی ہسپتال میں وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی،آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔زخمیوں نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنے اور ایک فوج کے شانہ با شانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا۔زخمیوں نے پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔