بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع منسا دیوی مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین مندر میں داخل ہوئے اور کچھ افراد نے رش سے نکلنے کی کوشش کی، جس کے باعث افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں 35 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔اترکھنڈ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لوگوں کے اچانک گرنے سے میرے ہاتھ میں فریکچر بھی آگیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی تقریبات کے دوران بھگدڑ اور بدانتظامی کے واقعات عام ہیں۔ رواں برس جنوری میں کمبھ میلے کے دوران بھی بھگدڑ سے 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
غزہ پر صورتحال غیر واضح، اسرائیل خود فیصلہ کرے گا: صدر ٹرمپ
ایشیا کپ کا شیڈول جاری، بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کو منہ کی کھانی پڑی
بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا
بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا