ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی امریکا کے شہر میامی لاڈرہل پہنچ گیا ہے۔
قومی اسکواڈ کو دو گروپس میں براستہ دبئی امریکا روانہ کیا گیا، جہاں پہلے مرحلے میں زیادہ تر کھلاڑی ڈھاکا سے میامی پہنچے، جبکہ دوسرے گروپ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز اب ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔دوسرے دستے میں شامل کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، آل راؤنڈر حسین طلعت، اوپنر صاحبزادہ فرحان، بیٹر حسن نواز کے علاوہ کوچز اور سپورٹ اسٹاف بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز 31 جولائی کو لاڈرہل میں ہوگا، دوسرا میچ 2 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔سیریز کے دوران دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزمانے کا موقع حاصل کریں گی۔
فیصل آباد: خاتون سے زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کا ملزم درزی گرفتار
وادی تیراہ واقعہ: جاں بحق افراد کے لیے ایک کروڑ، زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان
فلپائن میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق
بھارت: ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی