معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا حقیقی کامیابی کےلئے والدین کی عزت اور اساتذہ کا احترام بے ضروری ہے ۔ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور بہترین سرمایہ ہے، جو اپنی محنت، استقامت اور صلاحیتوں کے ذریعے وطن عزیز کا نام روشن کر رہی ہے۔ یہ نتیجہ نہ صرف طلبہ کی محنت کا ثمر ہے بلکہ والدین اور اساتذہ کی مسلسل رہنمائی اور دعاﺅں کا بھی نتیجہ ہے۔انھوں نے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کریں اور مستقل مزاجی و دیانت سے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں۔آج کے نوجوانوں کا المیہ یہ ہے کہ وہ محنت کی بجائے کامیابی کےلئے شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ دنیا میں حقیقی کامیابی کےلئے کوئی شارٹ کٹ ماسوائے محبت کے ۔لہذا میں نوجوانوں کو نصیحت کروں گا کہ وہ محنت کرے والدین کی عزت کریں اور اساتذہ کا احترام کریں۔ آج کے یہ کامیاب نوجوان مستقبل میں پاکستان کی قیادت، تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ “یقیناً یہ وقت نہ صرف طلبہ و طالبات کے لیے بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے بھی بے حد فخر کا لمحہ ہے۔ جدید دنیا میں تعلیمی کامیابیاں نوجوانوں کے سوچنے سمجھنے کے انداز اور صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں، اس لیے مثبت سوچ اور اخلاقی اقدار کے ساتھ آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔انہوں نے خصوصی طور پر ان تمام والدین اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی۔ امید ظاہر ہے یہ ہونہار نوجوان آئندہ بھی محنت کا سفر جاری رکھیں گے اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ جدید علم، ہنر اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ کریں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کامیاب طلبہ و طالبات کو مزید کامیابیاں اور کامرانی نصیب فرمائے اور یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کے علمبردار ثابت ہوں۔

حقیقی کامیابی کیلئے والدین کی عزت،اساتذہ کا احترام بے ضروری ہے،سبیل اکرام
ممتاز حیدر3 مہینے قبل
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاممتاز حیدر
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan







