آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔
پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار
آسٹریلیا کی اننگز میں مین آف دی سیریز کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان مچ مارش نے کہا کہ ہم نے سیریز سے پہلے کبھی 0-5 کا خواب نہیں دیکھا تھا، مگر ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔
اس موقع پر لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے اپنا 100واں ٹی20 میچ کھیل کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی باؤلر بن گئے، وہ ٹی20 میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر بھی ہیں جن کے 124 شکار ہیں۔
روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی
زیمپا نے اس کلین سوئپ کو ٹیم کی نئی تعمیر کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اب اگلے ورلڈ کپ (2026، بھارت) کی بھرپور تیاری کر رہا ہے،انہوں نے مچ اوون، میٹ کوہنین اور ایرون ہارڈی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم کا مستقبل قرار دیایہ ایک فخر کا لمحہ ہے، 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے، میں ہمیشہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کو اولین ترجیح دیتا رہا ہوں۔