بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں سزائے موت کی منتظر بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، تاہم ان کی سزا ختم نہیں کی گئی۔

بھارتی اخبار کے مطابق وزارت خارجہ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نمیشا پریا کی سزائے موت کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نرس کے معاملے میں سامنے آنے والی کئی خبریں غیر مصدقہ اور غلط تشریح پر مبنی ہیں۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر کی مداخلت پر یمن نے نمیشا پریا کی سزائے موت ختم کر دی ہے۔ اس حوالے سے شیخ ابوبکر کے ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ بھی کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ یمن نے سزا کو ختم کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

نمیشا پریا کو 16 جولائی کو پھانسی دی جانی تھی، تاہم شیخ ابوبکر کی کوششوں کے بعد سزائے موت پر عارضی عمل درآمد روک دیا گیا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت معاملے پر یمنی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور نرس کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، لیکن قانونی طور پر سزا اب بھی برقرار ہے۔

یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے
قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوں گے

Shares: