امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ منصفانہ اور متوازن تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور اس کے مقاصد کے حصول کا عزم برقرار ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ان کے ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے امریکا کو بھارت کے ساتھ کم کاروبار کرنا پڑا۔
اسرائیلی فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج
علی امین گنڈا پور کی باجوڑ میں آپریشن کی تردید
عمران خان کے صاحبزادے قاسم کو باپ کی رہائی کے لیے امریکا سے امید
اسرائیلی فائرنگ سے خوراک کی تلاش میں مزید 52 فلسطینی شہید