فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے سامان اور خدمات پر عائد ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے –

ایف بی آر کے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی،سےڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس اُن سامان اور خدمات پر لاگو نہیں ہوگا جو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے ہوں اور جو مذکورہ ایکٹ کے تحت پہلے ہی ٹیکس کے دائرے میں آتے ہوں، بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری کرنے والے پاکستانی صارفین کے لیے عارضی ریلیف میسر آیا ہے، اور ان اشیا پر فی الحال اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے مقامی اور غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر نئے ٹیکسز عائد کیے تھے، جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری مہنگی ہوگئی تھی، ان ہی اقدامات کے تحت ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025‘ بھی متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے بیرونِ ملک سے آن لائن خریدے گئے سامان پر ٹیکس وصولی کا نظام قائم کیا گیا تھا۔

پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

مجوزہ قانون کے تحت صارفین سے اُن کی خریداری پر ادا کی گئی رقم کا 5 فیصد بطور ٹیکس لیا جانا تھا، جو بینک، مالیاتی ادارے یا ادائیگی کے آن لائن نظام (پیمنٹ گیٹ وے) وصول کرتےاسی قانون کے تحت کسٹمز حکام کو بھی اختیار دیا گیا تھا کہ جب تک کوریئر کمپنیاں ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کریں، بیرونِ ملک سے خریدا گیا سامان صارف کو نہ دیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

Shares: