سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ نےآج سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔
سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیاسیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا،انہوں نے غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری مؤثر اور کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، دنیا کے کسی ملک نے پہلگام کے بارے میں اس کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا، اس وقت غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔
خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
پی ٹی آئی کا ایوان بائیکاٹ یا نظام کا بائیکاٹ؟ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر ہوگا،گوہر