سعودی عرب کے شہر طائف میں تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے کے حادثے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ’360 ڈگری‘ جھولے کو بیچ سے ٹوٹتے اور دو حصوں میں تقسیم ہو کر کئی میٹر بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔السعودیہ کے سرکاری ٹی وی چینل ’العربیہ‘ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد طائف میں واقع تفریحی پارک کو بند کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنی تیل پر مبنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تفریحی منصوبے شروع کر رہا ہے، جن میں ریاض کے قریب بنایا جانے والا ’قِدِّیہ‘ پروجیکٹ بھی شامل ہے، جسے ایک تفریحی شہر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس میں تھیم پارکس اور موٹر اسپورٹس ریس ٹریک شامل ہوں گے۔

جنرل ساحر شمشاد کی مصری صدر و اعلیٰ قیادت سے ملاقات

ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

امریکی دباؤ کا اثر،؟،بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی

Shares: