اسرائیلی فورسز کے مظالم بدستور جاری ہیں، آج ایک بار پھر صہیونی حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ آج صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 41 شہری شہید ہوئے۔الاقصیٰ شہداء ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 19 افراد شہید ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 60 ہزار 249 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 47 ہزار 89 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی شدید قلت
دوسری جانب، غزہ میں غذائی قلت سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ڈاکٹر خالد دقران نے بتایا کہ غزہ میں ماؤں کو اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ فارمولا دودھ ناپید ہے اور اکثر مائیں خود غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچے بھوک سے شہید ہو رہے ہیں کیونکہ 2 سال سے کم عمر بچوں کے لیے دودھ دستیاب نہیں، مائیں بھی مناسب خوراک نہ ہونے کے باعث دودھ نہیں پیدا کر پا رہیں۔

ڈاکٹر دقران کے مطابق، بچے یا تو صرف پانی پر گزارا کر رہے ہیں یا پسے ہوئے سخت دالوں کا استعمال کر رہے ہیں، جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال عالمی انسانی ضمیر کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

829 کلومیٹر طویل آسمانی بجلی کا عالمی ریکارڈ قائم

روس کی شام کو عرب روس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ، نئی قیمتوں کا اعلان

فضل الرحمان کا امریکا پاکستان معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار

اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

Shares: