امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں ویتنامی نژاد خاتون پائلٹ این تھو نیوین ہلاک ہو گئیں، ان کی موت سے قبل فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ این تھو نیوین تنہا دنیا کا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھیں۔ ان کا طیارہ انڈیانا کے شہر گرین ووڈ میں انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے پیش آیا، جہاں طیارہ فضا میں گھومتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔ پائلٹ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
آخری ویڈیو پیغام وائرل
حادثے سے کچھ دیر قبل این تھو نیوین نے فیس بک پر اپنی آخری ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی ہیں کہ میں آج انڈیانا سے پنسلوانیا کے لیے اپنی دوسری پرواز پر روانہ ہو رہی ہوں، میں بہت خوش ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اس تاریخی سفر میں ساتھ دیں۔یہ صرف ایک پرواز نہیں بلکہ ایک مشن ہے — اگلی نسل کی ایشیائی خواتین پائلٹس اور انجینئرز کے لیے۔ آئیے ہم سب آگے بڑھتے رہیں۔‘‘
سفر کا آغاز اور المناک انجام
این تھو نیوین نے 27 جولائی کو امریکی ریاست وسکونسن کے شہر اوشکوش سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ انڈیانا کے بعد ان کی اگلی منزل پنسلوانیا تھی، لیکن وہ وہاں پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کی یہ کوشش نہ صرف ایک ذاتی خواب تھی بلکہ ایشیائی خواتین کے لیے ایک تحریک بن چکی تھی۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید، بچوں کیلئے دودھ کی شدید قلت
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید، بچوں کیلئے دودھ کی شدید قلت
روس کی شام کو عرب روس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ، نئی قیمتوں کا اعلان