کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ، ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی ہو گیا

واقعہ فیز 6 میں مسجد کے قریب پیش آیا، نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، دو افراد کو گولیاں لگیں جن میں ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام بھی تھے،خواجہ شمس الاسلام کے بیٹے دانیال بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے،خواجہ شمس الاسلام کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے

خواجہ شمس اسلام جنازے میں شریک تھے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفیش کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندرآباد سے حراست میں لیاگیا ہے، دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے،پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔

Shares: