آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کی مرکزی جنرل سیکریٹری محترمہ مدیحہ کنول اور جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ مہوش لاشاری نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔دونوں عہدیداران نے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی سیکرٹری گورنر پنجاب ، محترمہ ظل ہما، سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محترمہ ظل ہما کو حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر تنظیم کی جانب سے دلی مبارکباد ی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس خیر سگالی کے بعد، انہیں "استحکام پاکستان کانفرنس” میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ محترمہ ظل ہما نے دونوں عہدیدران آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کے آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

ا ن کے علاوہ ، مدیحہ کنول اور مہوش لاشاری نے گورنر پنجاب کی پی آر او (پبلک ریلیشنز آفیسر)، مس لالہ رخ ناز، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بھی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں عہدیداران نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور اس کے قومی اہمیت کے موضوعات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد ملک میں قومی یکجہتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔دونوں عہدیدران نے ڈپٹی سیکرٹری (محتسب) ڈاکٹر سیدہ زینب حسین اور ایس او ٹو گورنر پنجاب سیکرٹریٹ جمشید خان سے بھی ان کے آفسسز میں ملاقات کی ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سمن شیرازی کے آفس میں بھی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ حکام نے اس قومی فریضے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔

دورے کا اختتام گورنر پنجاب سیکرٹریٹ کے ایس او (سیکشن آفیسر)، جمشید خان، سے ملاقات پر ہوا۔ ان کے دفتر میں بھی انہیں باقاعدہ دعوت نامہ پیش کیا گیا اور کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ دورہ استحکام پاکستان کانفرنس کو حکومتی سطح پر ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے اور اس میں اعلیٰ حکام کی شرکت کو یقینی بنانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں عہدیداران نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو کانفرنس کا حصہ بنانا ہے تاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

رپورٹ.مدیحہ کنول

Shares: