وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےواضح کیا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاہے-

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، بھارت پاکستان اور خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، فیٹف کو خط لکھ کر بتایا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا تخریب کاریاں کیں، علی امین گنڈا پور نے بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلوانے کا بھی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں، بھارتی مؤقف ہے کہ یہ بیان پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا ثبوت ہے،بھارتی حکومت نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خود پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا اعتراف ہے، جو بھارت کے ان الزامات کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

فیٹف کے قریبی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے اگرچہ فیٹف کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، مگر بھارتی حکومت اور میڈیا اس معاملے کو خوب اچھال رہے ہیں تاکہ پاکستان پر عالمی دباؤ ڈالا جا سکے۔

اماراتی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

Shares: