سندھ پولیس کے 6 کانسٹیبلز نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی حیثیت سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کانسٹیبلز کا مسابقتی امتحان پاس کرکے افسر بننا نہایت قابل ستائش ہے، یہ پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک مثبت آغاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو ایک خوشگوار، شفاف اور عوام دوست ماحول فراہم کیا جا سکے۔ حکومت نے اس تبدیلی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فنڈز بھی فراہم کیے ہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف پولیس کی مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور سندھ پولیس ہر ضرورت مند کی بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا اصل مینڈیٹ عوام کو سیکیورٹی سروس فراہم کرنا ہے، اور جب پولیس ایک ٹیم کی صورت میں کام کرتی ہے تو اس کے نتائج بھی مؤثر اور مثبت نکلتے ہیں۔

انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

مودی حکومت مارے گئے بھارتی فوجیوں کو تسلیم کرے، سابق فوجی افسران کا مطالبہ

پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں معمولی اضافہ، 215 اموات

امریکا کی جانب سے ٹیرف میں کمی، امیر جماعت اسلامی کا شکریہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کے قریب دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

Shares: