یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے اندر تیل کی تنصیبات اور ایک فوجی ایئر فیلڈ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

یوکرینی فوج کے مطابق، روس کے علاقے ریازان میں واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ حملے میں تیل کے گودام کو بھی نقصان پہنچا۔مزید بتایا گیا کہ روس کے علاقے پریمورسکو میں واقع ایک ملٹری ایئر فیلڈ کو بھی یوکرین کے ڈرونز نے نشانہ بنایا ہے۔تاحال ان حملوں پر روس کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان، شہباز شریف نے استقبال کیا

Shares: