فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور مسلح جدوجہد جاری رکھے گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں حماس نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام قومی حقوق کی بحالی تک مزاحمت جاری رکھے گی، جن میں سب سے اہم ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غیر براہ راست مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو چکے ہیں۔ ان مذاکرات میں غزہ جنگ میں 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت ہو رہی تھی، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اور ان کی مزاحمت فلسطینی قوم کی آزادی اور خودمختاری کے حصول کے لیے جاری رہے گی۔
برطانیہ کو ہجرت کے بحران کا سامنا، ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ
یوکرین کا روس کی آئل تنصیبات اور ملٹری ایئر فیلڈ پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم
ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان، شہباز شریف نے استقبال کیا







