ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی وزارتِ خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔عباس عراقچی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دیرپا تعاون کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا.

دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کو مزید گہرائی اور وسعت دی جائے گی، خاص طور پر معاشی اور تجارتی شعبے میں۔

یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ جاری رہے گی: سربراہ اسرائیلی فوج

4 سے 7 اگست تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

حکومتِ پاکستان کا 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید

Shares: