بھارت کی نامور بیڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپکس کی کانسی میڈلسٹ سائنا نہوال اور ان کے شوہر پاروپلی کشیپ نے علیحدگی کے بعد اپنی شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوریوں نے انہیں ایک دوسرے کی اہمیت کا احساس دلایا اور اب وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو دوبارہ سے بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔چند ہفتے قبل سائنا نہوال نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔

سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں نہ صرف بیڈمنٹن کے کورٹ میں پارٹنر تھے بلکہ ذاتی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے بہترین ساتھی سمجھے جاتے تھے لیکن شادی کے 7 سال بعد، گزشتہ ماہ علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد اب رشتے کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوڑے کے اس مثبت فیصلے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ سپورٹس کی دنیا کے یہ ہیرو اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک بار پھر نئی مثال قائم کریں۔

ورلڈ چیمپئنز لیگ فائنل، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئنز لیگ فائنل، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1

Shares: