بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں کئی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کیے جانے اور کچھ سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت بخت کاکڑ اور وزیر زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کیے جائیں گے۔وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دو مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
زرک مندوخیل کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کئی وزراء کے خلاف نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں جس کے باعث یہ رد و بدل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کابینہ میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کوئی رد و بدل زیر غور نہیں۔
چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک
سندھ میں 6 ماہ کے دوران 133 خواتین قتل، 90 جنسی زیادتی کیسز رپورٹ
یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک
مصروف شیڈول،پاکستان اور آئرلینڈ کی ہوم سیریز مؤخر
انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی شرط عائد








