اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو رکوانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، تل ابیب سے اس خط کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔خط میں سابق سیکیورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ جنگ سے اسرائیل کی سلامتی اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان ہو رہا ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔خط میں صدر ٹرمپ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک
بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان
یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک
مصروف شیڈول،پاکستان اور آئرلینڈ کی ہوم سیریز مؤخر