امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ اعلیٰ اسٹیفن ملر نے بھارت پر روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیفن ملر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے نئی دہلی پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔اسٹیفن ملر، جو وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اور صدر کے قریبی مشیروں میں شمار ہوتے ہیں، نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بالکل واضح کیا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں اس کی مالی مدد کرتا رہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان امریکا کی جانب سے بھارت جیسے اہم انڈو-پیسیفک شراکت دار پر اب تک کی سب سے سخت تنقید میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔

غزہ جنگ رکوانے کے لیےاسرائیل کے 600 عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط

بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان

چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک

سندھ میں 6 ماہ کے دوران 133 خواتین قتل، 90 جنسی زیادتی کیسز رپورٹ

Shares: