وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر قانون کے مطابق سزائیں دی گئی ہیں اور ان حملوں میں ملوث افراد کو اب اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اور کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے پر حملے کیے گئے، جن کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کرے، ایوان میں شور شرابہ نہ کرے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے ایرانی صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے فارسی شعر کے ذریعے مہمان نوازی کا پیغام دیا، جو دوستی اور مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کی علامت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دورے سے پاک-ایران تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر مثبت گفتگو کی۔عطا تارڑ نے گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر دیکھتے ہیں آگے کیا لائحہ عمل بنتا ہے، مجموعی طور پر دورہ بہت کامیاب رہا۔

عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کئی گروپوں میں تقسیم ہے، کوئی احتجاج علیمہ گروپ کر رہا ہے، کوئی بشریٰ گروپ، کوئی گنڈاپور تو کوئی شیر افضل مروت گروپ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔

پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Shares: