قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے۔
ارشد ندیم کے ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ان کو ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کردیا ہے،ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، ا رشد ندیم نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، ایتھلیٹ کی حالیہ انجری بالکل نئی اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے، ڈاکٹر علی باجوہ نے کیمبرج انگلینڈ میں ا رشد ندیم کی سرجری کی تھی۔
قومی ایتھلیٹ کی ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت بھی ان کے بحالی پروگرام سے مشروط ہے، ان کا بحالی پروگرام مکمل ہونے پر ہی ان کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گاڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ممکنہ مقابلے کا انتظار کیا جا رہا تھا، پاکستانی ایتھلیٹ کی سرجری کی وجہ سے دونوں ایتھلیٹ کا آمنا سامنا نہیں ہو سکے گا۔
وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم
قومی ایتھلیٹ نے اگست 2024 میں پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے 32 سال بعد کوئی میڈل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، ا رشد ند یم پاکستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنے۔
بھارت کی کشمیر پالیسی پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے،اسحاق ڈار