اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی-
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ،کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے،آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے، ڈپٹی کمشنر کو ڈاک کے ذریعے تین روز قبل آج کے احتجاج کا خط ملا، اس خط پر لکھے نمبروں پر کسی سے رابطہ نہ ہوا۔
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،مصطفیٰ کمال
طلال چوہدری نےکہا کہ کل یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی، میٹنگ میں سب کوکہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا، احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے،میڈیا سے رات 10 بجے خبر ملتی ہےکہ کے پی ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے اور اڈیا لا جائیں گے،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ مجمع اکٹھا ہو اور یہاں سے اڈیالا جیل یا کسی جگہ پر حملہ کرے، یہ اپنے پروگرام سے متعلق ہمیں اطلاع کیوں نہیں دیتے، انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے، یہ ہر اس دن اور موقع پر احتجاج کرتے ہیں جس دن سے پاکستان کا کوئی قومی مفاد وابستہ ہو-
وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم
طلال چوہدری نےکہا کہ،پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، مجھے آج کے دن تک عمران خان کے بچوں کے نائیکوپ یا ویزے کا ٹریکنگ نمبر نہیں دیا گیا۔ بچوں کو استعمال کیا گیا، بچے والد سے ملنا چاہتے تو کیا دو سال میں ویزا نہ ملتا؟ ہمدردی کے لیے بچوں والا سیاسی اسٹنٹ تھا، بچے کیا بانی پی ٹی آئی کے بچے بن کے آرہے ہیں یا گولڈ اسمتھ کے پوتے بن کر آرہے ہیں۔








