وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی دیو ایپل آئندہ چار برسوں میں امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کے بعد اس کی کل سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر تک جا پہنچے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اعلان سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ جاری کی، جب کہ اس کا باضابطہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وہائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔فروری میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔20 ہزار نئی ملازمتوں کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو اپنی انتظامیہ کی کامیابی قرار دیا تھا۔
ایپل کی یہ سرمایہ کاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹیک کمپنیاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے میدان میں سبقت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سخت مقابلے میں ہیں۔یہ نئی سرمایہ کاری، ان منصوبوں کی توسیع ہے جو ایپل نے 2021 میں اعلان کے تحت شروع کیے تھے، جس میں430 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 5 سال میں 20 ہزار ملازمتوں کی تخلیق شامل تھی۔
ایپل کی جانب سے اسے اپنی "تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری” قرار دیا گیا ہے، جو امریکا کی معیشت اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
افغانستان میں دہشتگرد گروپس سرگرم، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کی شدید تشویش
امریکا: فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز،ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان