برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد القاسم کے قتل کے معاملے میں ایک شخص پر قتل کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی شب مل پارک میں پیش آیا، جہاں پولیس نے محمد القاسم کو زخمی حالت میں پایا۔ فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم پولیس کے مطابق ہنگامی طبی عملے کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور ہفتہ کی صبح 12:01 بجے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔کیمبرج شائر پولیس کے مطابق واقعے کی جامع اور شفاف تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں اس پر قتل کی باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو واقعے سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں تاکہ قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
پاک-ترکیہ بحری فورسز کی مشق، سمندر و خشکی میں آپریشنز کا عملی مظاہرہ
بھارت،سابق بی جے پی ترجمان کی بطور جج تقرری پر ہنگامہ
ٹرمپ کا دوا سازی پر 250 فیصد ٹیکس کا فیصلہ
غزہ پر اسرائیلی جارحیت ،24گھنٹوں میں مزید 135 فلسطینی شہید