بھارتی سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ الرٹ ممکنہ دہشت گرد حملوں کی انٹیلی جنس معلومات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق حملے 22 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان ہو سکتے ہیں، جس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ٹرمینلز، پارکنگ ایریاز، پیری میٹر زونز اور دیگر حساس مقامات پر گشت بڑھائیں اور ہر وقت چوکس رہیں۔

بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی کے سیکیورٹی ونگ نے یہ ہدایت 4 اگست کو جاری کی تھی تاکہ مسافروں اور ایئرپورٹ عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکیورٹی اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مستونگ: دہشتگردں کے خلاف فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

یہ گھناؤنا گناہ ہے، حزب اللّٰہ کا لبنانی کابینہ کی قرارداد پر ردعمل

برطانیہ میں سعودی طالبعلم کا بہیمانہ قتل، ایک شخص پر فردِ جرم عائد

جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

Shares: