سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنی رجسٹریشن میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی یہ تعداد ماہانہ بنیادوں پر اب تک کی سب سے زیادہ ہے، جو مئی 2025 میں قائم کردہ 3,609 کمپنیوں کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سے 99.9 فیصد کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو چکی ہے۔
رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے، جن میں 862 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ دیگر شعبوں میں رجسٹریشن کی تفصیل کچھ یوں رہی:
ٹریڈنگ: 530 کمپنیاں
سروسز: 468
رئیل اسٹیٹ و تعمیرات: 398
سیاحت و ٹرانسپورٹ: 295
خوراک و مشروبات: 203
تعلیم: 148
مارکیٹنگ و اشتہارات: 98
مائننگ و کوارئنگ: 95
ٹیکسٹائل: 91
دواسازی: 86
زرعی کاشتکاری: 74
انجینئرنگ: 64
کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز: 59
کیمیکل و ہیلتھ کیئر: 56
دیگر شعبے: 482 کمپنیاں
ایس ای سی پی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط اور ریگولیٹری عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کا دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس
حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد
کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار








