وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید ہیں، جن میں اکثریت خلیجی ممالک میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب میں ہیں، جن کی تعداد 10 ہزار 423 ہے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 اور ترکیہ میں 1 ہزار 437 پاکستانی قید ہیں۔دستاویزات کے مطابق دیگر ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کچھ یوں ہے:

بھارت: 738

عمان: 578

ملائیشیا: 463

قطر: 422

سری لنکا: 112

افغانستان: 85

جنوبی افریقہ: 75

امریکہ: 65 (جن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی شامل ہیں)

برطانیہ: 23

آسٹریلیا: 27

اسپین: 42

جاپان: 16 (جن میں سے 6 کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں)

نیپال: 19

بلغاریہ: 11

ڈنمارک: 21

ایران: 4

عراق: 40

بنگلا دیش: 1

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 پاکستانی سفارت خانوں نے تاحال قیدیوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا جبکہ کچھ ممالک جیسے ارجنٹائن، برازیل، کیوبا، گھانا، مراکش، میانمار، نیوزی لینڈ، روانڈا، سینگال، اور سنگاپور نے پاکستانی قیدیوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔فرانس نے مقامی پرائیویسی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے قیدیوں کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کیا ہے۔

وزارت کے مطابق زیادہ تر پاکستانی جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہیں، خاص طور پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں، جہاں مالی جرمانے نہ بھرنے پر قید کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔

لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

Shares: