پاکستانی بلے باز حیدر علی انگلینڈ میں مبینہ جنسی ہراسانی کے کیس میں فوجداری تحقیقات کی زد میں آ گئے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق 24 سالہ حیدر علی کو تین روز قبل 3 اگست کو گریٹر مانچسٹر پولیس نے ہوو سے گرفتار کیا، جہاں وہ پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق انہیں گریٹر مانچسٹر پولیس کی جاری فوجداری تحقیقات سے آگاہ کیا گیا ہے، جو پاکستان شاہینز کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آئے ایک مبینہ واقعے سے متعلق ہے۔پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا "کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری کے تحت، پی سی بی نے حیدر علی کو مناسب قانونی معاونت فراہم کی ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی برطانیہ کے قانونی عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے دی جائیں۔ اسی تناظر میں حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے، جو کہ تحقیقات مکمل ہونے تک مؤثر رہے گی۔”واضح رہے کہ حیدر علی پاکستان کے لیے 2 ون ڈے اور 35 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ ممالک سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کی تیاریاں مکمل

بیرونی قرضوں کی ادائیگی،زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی

عمر ایوب نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی

Shares: