امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپیوٹر اور موبائلز کے چِپس بنانے والی کمپنی انٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیپ بو تان پر چین کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ لیپ بو تان کا تعلق چینی فوج اور دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں سے ہے، جو امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لیپ بو تان انتہائی متنازع شخصیت ہیں اور انہیں فوراً عہدے سے ہٹ جانا چاہیے، ورنہ کوئی حل نہیں۔اس بیان کے بعد انٹیل کے حصص کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، لیپ بو تان نے اپنی سرمایہ کاری کمپنی والڈن انٹرنیشنل کے ذریعے چینی ہائی ٹیک اور سیمی کنڈکٹر کمپنیوں میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے، جن میں سے کئی کمپنیاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی سے منسلک ہیں۔
ٹرمپ کے اس اقدام کو امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی اور سیکیورٹی کشیدگی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو سے امریکی سیکیورٹی کونسل کے ڈائریکٹر کی ملاقات،خطے کی سلامتی پر گفتگو
وزیراعظم کا برآمدات میں 17 فیصد اضافے پر اظہار اطمینان
پاکستانی کرکٹر حیدر علی انگلینڈ میں مبینہ جنسی ہراسانی کیس میں گرفتار