سندھ اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر ضیاء لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل ایوان میں تمام جماعتوں کی حمایت سے منظور ہوا۔
اس کے ساتھ ہی ضیاء لنجار نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم پر مبنی اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل 2025 بھی اسمبلی میں پیش کیا، جو ایوان نے بغیر کسی مخالفت کے منظور کرلیا۔بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کسی ایک نام کی سفارش پر جج مقرر کرنا مشکلات پیدا کرتا ہے، ہمیں ججوں کی تعیناتی کے لیے زیادہ آپشنز ملنے چاہئیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں بعض اوقات 72 سالہ ججز بھی تعینات ہوتے ہیں، حالانکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے، جو عملی مسائل کا باعث بنتی ہے۔
اسمبلی اجلاس میں منظور کیے گئے دونوں بلز کو اہم قانون سازی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم تنخواہوں میں اضافے پر عوامی سطح پر تنقید کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید
مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ