تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 3 فٹ رہ جانے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ضلع ہری پور میں واقع تربیلا ڈیم میں مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پانی کی سطح 1546.56 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 56 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ دباؤ کم کیا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دریا یا نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔انتظامیہ نے صورت حال پر مکمل نگرانی رکھنے اور ہنگامی اقدامات کے لیے ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
سعودی عرب نے غزہ پر قابض ہونے کے منصوبے کو مسترد کر دیا
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ
جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید
مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق