وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطا اللّٰہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، عبدالرحمٰن کانجو، سائرہ افضل تارڑ اور احمد خان بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس کیا۔

تعزیت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو اور شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔

دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے پر چین کا شدید ردعمل

روس میں دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ بند، ساحلوں سے شہریوں کا انخلاء

علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام

Shares: