تھائی فوج کے مطابق کمبوڈیا کے قریب سرحدی علاقے میں گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ 5 روزہ جھڑپ کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کے چند روز بعد پیش آیا۔ دھماکا تھائی لینڈ کے صوبہ سی ساکیت اور کمبوڈیا کے صوبہ پریہ ویہیئر کے درمیانی علاقے میں اُس وقت ہوا جب گشت کے دوران ایک فوجی نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا، جس سے ایک فوجی کا پاؤں ضائع اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ تینوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ان کی حدود میں اُس علاقے میں ہوا جو حال ہی میں بارودی سرنگوں سے صاف کیا گیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے خلاف اوٹاوا کنونشن کی خلاف ورزی اور تھائی خودمختاری کی پامالی کے الزام میں باضابطہ شکایت درج کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں اوٹاوا کنونشن کے دستخط کنندہ ممالک ہیں۔
تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا
نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ