واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں فراڈ اور اسکیم سے منسلک 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹس منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکا دینے میں استعمال ہو رہے تھے۔میٹا کے مطابق یہ جعلی اکاؤنٹس زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں سرگرم اسکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔کمپنی نے اس اعلان کے ساتھ واٹس ایپ میں نئی حفاظتی خصوصیات بھی شامل کی ہیں، جن میں نامعلوم شخص کی جانب سے کسی گروپ چیٹ میں شامل کرنے پر فوری الرٹ کا فیچر بھی شامل ہے۔
میٹا کے مطابق کچھ دھوکے باز مصنوعی ذہانت کے ٹولز استعمال کر کے متاثرین کو گمراہ کرنے والے پیغامات تیار کرتے اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرتے ہیں۔ وہ اکثر متاثرین سے پہلے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ کرتے اور پھر انہیں سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر لے آتے ہیں۔حکام نے جنوب مشرقی ایشیا کے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں اور واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن جیسے سکیورٹی فیچرز کو لازمی فعال کریں۔
مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
وزیراعظم کی نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی حامی
تھائی لینڈ: کمبوڈیا سرحد پر بارودی سرنگ دھماکا، 3 فوجی زخمی