ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 سے 16 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین بھی درخواست جمع کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا اندراج کروا سکتے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔

ترجمان کے مطابق کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

جیکب آباد ،ہائی وولٹیج تار سے ٹکرانے پر نوجوان جھلس کر جاں بحق

فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی قبضہ ناقابل قبول،ترک وزیرِ خارجہ

چین میں چکن گونیا وبا، 7 ہزار سے زائد کیسز، سخت اقدامات نافذ

نیویارک کےٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، 3 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

Shares: