پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقررکرلیاگیا-

بین الاقوامی میری ٹائم لا اینڈ پریکٹس ریسرچ سینٹر (آر سی آئی ایم ایل پی) کو سی کیپرز انٹرنیشنل کی پہلی فیری سروس کے لیے میری ٹائم لا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے، وزارت بحری امور نے 5 اگست کو ایک بین الاقوامی فیری آپریٹر کو فیری سروس کا لائسنس جاری کیابرطانیہ میں قائم کمپنی سی کیپرز انٹرنیشنل پاکستان کو ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے جوڑنے والے فیری روٹس چلائے گی۔

قانونی مشیر یقینی بنائے گا کہ فیری سروس ایک مضبوط قانونی ڈھانچے کے تحت چلائی جائے، جو بین الاقوامی سمندری قوانین اور بہترین طریقہ کار کے مطابق ہو اور پاکستان کے سمندری شعبے کے منفرد چیلنجز کو مدنظر رکھے،یہ ادارہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ریگولیٹری پیچیدگیوں سے نمٹنے، حفاظتی معیار کو فروغ دینے اور پائیدار اقدامات اپنانے پر کام کرے گا جو عالمی بحری اصولوں سے ہم آہنگ ہوں۔

بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

سی کیپرز انٹرنیشنل کا آغاز ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو تجارت، سیاحت اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا، آر سی آئی ایم ایل پی اس منصوبے کی قانونی بنیاد تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا تاکہ اس کی طویل المدتی کامیابی اور اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

آر سی آئی ایم ایل پی کے سی ای او اٹارنی مسلم بن عقیل نے کہا کہ ہم سی کیپرز انٹرنیشنل کے ساتھ اس انقلابی منصوبے میں شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور پاکستان، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے میری ٹائم لیگل اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے،ہماری ٹیم اس انقلابی منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف پاکستان کی سمندری روابط کو فروغ دے گا بلکہ اس کی بلیو اکانومی کی پائیدار ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

Shares: