میرپورخاص (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی سخت ہدایات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک و ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی زیر نگرانی میرپورخاص پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چرس، مضر صحت گٹکا، مین پڑیاں، اور وسکی پوائنٹ سمیت دیگر منشیات برآمد کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
مختلف تھانوں کی کارروائیاں
1. تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن
ایس ایچ او حق نواز جونیجو کی قیادت میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزم نعیم عرف نما عباسی اور مجاہد علی پنھور کے قبضے سے 300 عدد مین پڑیاں برآمد کی گئیں۔
ملزم محمد الیاس سے 48 عدد ماوہ گٹکا اور 48 مین پڑیاں برآمد کی گئیں۔
ان ملزمان کے خلاف گٹکا ممانعت ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
2. تھانہ کوٹ غلام محمد
ایس ایچ او فرمان اگیم اور ان کی ٹیم نے تین مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے مضر صحت گٹکے برآمد کیے۔
ملزم کیول کولہی سے 100 ساشے آداب گٹکے برآمد ہوئے۔
ملزم وشنداس سے 100 مضر صحت گٹکے برآمد کیے گئے۔
3. تھانہ غریب آباد
ایس ایچ او میر محمد کیریو نے ایک کارروائی میں ملزم شعیب عرف اپی مکرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف ایس سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
4. تھانہ ٹاؤن
ایس ایچ او کامران ہالیپوٹو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل محمد کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 2 وسکی پوائنٹ برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف پی ایچ او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر سے منشیات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔








