پاک امریکہ تعلقات  ،فیلڈ مارشل کے دوروں سے  بھارت  پریشان ،اصلی چہرہ دنیا نے دیکھ لیا
سینیٹر اسحاق ڈار کےعالمی رہنمائوں سے مسلسل رابطے،بھارت کو بے نقاب کردیا
پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے نوجوانوں جدید ٹیکنالوجی دینا ہوگی
تجزیہ ،شہزاد قریشی
پاک امریکہ تعلقات اس وقت عروج پر ہیں،بالخصوص  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے ساتھ امریکی صدر کی  ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے دوران  وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا عالمی دنیا سے مسلسل رابطہ ،پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا  اور عالمی دنیا میں بھارت کی سفارتی شکست نے بھارت کی مودی حکومت  کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل باہمی  مفادات اور بدلتے عالمی  حالات پر منحصر ہے، اگر دونوں ممالک اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو از سر نو تشکیل دیں اور غیر روایتی شعبوں میں تعاون بڑھائیں تو یہ تعلقات  ایک زیادہ متوازن  اور پائیدار شکل  اختیار کر سکتے ہیں، علاقائی  سلامتی میں پاکستان کا کردار  انتہائی اہم ہے ،پاکستان آج بھی جغرافیائی لحاظ سے   کلیدی حیثیت رکھتا ہے،طویل تعلقات  کے لئے دونوں ممالک کو پالیسی میں شفافیت  اور ایک دوسرے کے خدشات  کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، تعلیم، صحت  ،ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبے  نئے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی   تمام سیاسی  جماعتوں سمیت اعلیٰ عہدوں پر تعینات   بیورو کریسی  کے افسران  ،اعلیٰ  بیوروکریٹ اور دیگر  پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک و قوم کو مستحکم بنانے  کے لئے پیٹ سے سوچنا بند کرکے  دماغ سے سوچنا شروع کردیں ،امریکہ اور مغربی ممالک سے جدید ٹیکنالوجی  حاصل کریں،نوجوان نسل  کو جدید تعلیم اور سائنس کی تعلیم دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک  کی صف میں   کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، امریکہ اورمغربی ممالک کی ترقی کا راز  علم ،عمل   اور میرٹ ہے، ایمانداری  اور دیانت داری سے ملک وقوم  کی خدمت کریں، سچ پوچھئے تو ریاست اب تھک چکی ہے ، اللہ تعالی   ٰنے دنیا کے لئے جو فرش  بچھایا  تھا یہ امن کا فرش ہے ، پاکستان کی سرزمین   بھی اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے دنیا بھرکا یہ فرش   امن  کے لئے بنایا گیا تھا  افسوس  مٹی کے بنے انسان  نے اپنے اقتدار  واختیارات کے لئے اسے اکھاڑہ بنا دیا  ، پاکستان کا یہ فرش اللہ تعالیٰ  کی ملکیت  ہے کسی سیاسی جماعت  کے اکھاڑے کے لئے نہیں بنایا گیا اس  میں بسنے والے انسانوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

خدارا!لوگوں کیلئے آسانیاں پیداکریں ،ملک کو اکھاڑہ نہ بنائیں،تجزیہ:شہزاد قریشی
Shares:







