وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو جماعت کو چاہیے کہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرے، آج پولیس نے غلط روکا ہے تو کل عدالت سے رجوع کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات کے لیے ہر سہولت دینے کو تیار ہیں۔ ہائی کورٹ میں درخواست دینے پر بانیٔ پی ٹی آئی کو متعدد سہولتیں دی گئیں، اگر کوئی مشکلات ہیں تو پی ٹی آئی آکر بتائے۔رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، ہم نے بھی اپیلیں کیں اور ریلیف حاصل کیا۔

باغی ٹی وی اور اپووا کا تحریری مقابلہ”شان پاکستان”نتائج کا اعلان
شاہ محمود قریشی بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجا

پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لیےچین سے مزید 100 بسیں روانہ

Shares: