پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 اگست جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی،انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

دوسری،جانب،پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 826 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیاجو بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اور بعض نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی،اس سے قبل، پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا تھا کہ جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بینک بند رہے گااسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عوامی تعطیل کے تحت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا۔

Shares: