اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کئی اراکین نے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت ضروری ہے کچھ اراکین نے قیادت سے شکوہ کیا کہ ’اسپیکر بار بار کہتا ہے آکر بیٹھ جائیں تو پھر کیوں نہیں بیٹھتے‘،کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے جبکہ بعض اراکین نے قیادت پر کمپرومائز ہونے کے الزامات بھی لگائے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شامل پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ہم نے بل پر محنت کی ہے، لیکن جب اسے پیش کرنے کا وقت آتا ہے تو قیادت بائیکاٹ کر لیتی ہےاجلاس میں ایم این ایز نے 14 اگست کی حکمت عملی اور 5 اگست کے احتجاج کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے، اجلاس میں ایم این ایز نے شکایت کی کہ ہمیں کنفیوژ کیا جا رہا ہے۔

معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

ادھریوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گےریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے، پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن آزادی منایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

Shares: