سکھ فار جسٹس فورم کے چیف گرپتونت سنگھ پنوں نے چودہ اگست کے موقع پر پاکستان کے عوام، پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے بھارتی افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنایا۔گرپتونت سنگھ پنوں نے دعا کی کہ گرونانک صاحب کا جنہم ستان ہمیشہ قائم و دائم رہے اور پاکستان دنیا میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس اور خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان اس بات پر پُرامید ہیں کہ 2047 تک خالصتان کی آزادی کا خواب پورا ہوگا اور تیرہ اگست کا دن خالصتان کے یومِ آزادی کے طور پر منایا جائے گا۔

اسلام آباد: جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی شاندار مرکزی تقریب

Shares: