بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اور آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، گلی کوچے، شہر اور دیہات سبز ہلالی پرچموں کے رنگ میں رنگے ہیں۔
اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں شہریوں کے لیے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیاروں، ٹینکوں، توپوں، ریڈارز اور دیگر عسکری ہتھیاروں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے، جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی و غیر ملکی شخصیات بھی شریک ہیں۔ تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ اور فضائی مظاہرہ پیش کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم دہری خوشی منا رہی ہے، ہر گلی، محلہ اور شہر سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔قومی اسمبلی نے یومِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں وطن کی خاطر لازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سالمیت و خود مختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا گیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید
اسلام آباد: جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی شاندار مرکزی تقریب