امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اپنی آئندہ ملاقات کے حوالے سے میڈیا کی رپورٹنگ پر شدید تنقید کی ہے، اسے تعصب اور کرپشن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا کہ میڈیا پیوٹن سے ملاقات سے پہلے ہی دعویٰ کر رہا ہے کہ روسی صدر جیت چکے ہیں، حالانکہ ملاقات امریکی سرزمین پر ہو رہی ہے اور حقیقت میں ”ہم ہر چیز میں جیت رہے ہیں“۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا مسلسل ان افراد کے بیانات نشر کر رہا ہے جو ناکام ہو چکے ہیں اور سیاسی میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ لوگ کسی بھی سفارتی کامیابی کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے، چاہے میں پیوٹن کے ساتھ مذاکرات میں ’ماسکو اور لینن گراڈ‘ بھی آزاد کر دوں“۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو ”کرپٹ، بیمار اور جھوٹے“ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ شاید ”ہمارے ملک سے نفرت کرتے ہیں“۔ ان کے مطابق پیوٹن سے یہ ملاقات ایک اہم موقع ہے اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے، لیکن میڈیا اسے غلط رنگ دے رہا ہے۔پیوٹن سے ملاقات سے قبل ٹرمپ آج دوپہر 2 بجے (1200 GMT) جرمن چانسلر فریڈریک مرز اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس میں شریک ہوں گے، جس میں یورپی قیادت کے ساتھ حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں متوقع ہے۔

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید

Shares: