برطانوی روزنامے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے غزہ پٹی پر نئے حملے کے منصوبے کے ’بنیادی تصور‘ کی منظوری دے دی ہے۔ رائٹرز نے بتایا کہ منصوبے کی مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ نیا آپریشن شروع کیا جائے گا، جس کے تحت غزہ شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھالا جائے گا۔ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز پر اسرائیل نے یہاں قبضہ کیا تھا، تاہم بعد میں واپس چلا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں وسیع آپریشن کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور چیف آف جنرل اسٹاف نے اس کا مرکزی فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام سیاسی قیادت کی ہدایات کے تحت کیا گیا، تاہم منصوبے کی ٹائم لائن یا دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے بھی غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جسے بین الاقوامی سطح پر اور اسرائیل کی اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہوا۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا آپریشن ’نسبتاً جلد‘ مکمل کر لیا جائے گا۔

شانِ پاکستان.تحریر:دانیال حسن چغتائی

تاریخی شکست، محمد رضوان نے وجوہات بتا دیں

Shares: