الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اگست کو حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ 19 اور 20 اگست کو ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو جاری ہو گی اور جانچ پڑتال 23 اگست کو کی جائے گی۔شیڈول کے تحت کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کی اپیل 26 اگست کو ہو گی، الیکشن ٹریبونل 28 اگست کو اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست کو شائع ہو گی جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ یہ نشست پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
غزہ پر نیا حملہ: اسرائیلی فوج نے منصوبے کی منظوری دے دی








